وزیراعظم نے گالم گلوچ بریگیڈ کو ٹائیگر فورس کا نام دیدیا ، عظمیٰ بخاری

198

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے گالم گلوچ بریگیڈ کو ٹائیگر فورس کا نام دے دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر سیاستدانوں اور صحافیوں کو گالیاں دینے والے اب بیروزگار افراد کے گھروں میں راشن تقسیم کریں گے۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی گھروں میں چھپ گئے ہیں۔ حکومتی رہنمائوں کے گھروں کے باہر بیروزگار افراد نے ڈیرے ڈال لیے ہیں،صحت کارڈ کے فلاپ ڈرامے کے بعد اب راشن کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ عمران اور بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، وفاق میں عمران خان کی اور پنجاب میں عثمان بزدارکی کوئی سننے کو تیار نہیں،اگر این ڈی ایم اے جیسا ادارہ نہ ہوتا تو کورونا وائرس خوفناک حد تک پھیل چکا ہوتا۔عمران خان نے اپنی زندگی چندہ مانگتے گزار دی ،ایٹمی ملک کا سربراہ ہونے کے باوجود عمران خان کی چندہ مانگنے کی عادت ختم نہیں ہوئی۔