گلوبل اورسیز پاکستان کی جانب سے الخدمت کو 9لاکھ کا عطیہ

579

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلوبل اوور سیز پاکستان کے صدر جمال الدین نے اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے الخدمت جماعت اسلامی کو کورونا اور لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال میں متاثرہ و مستحق لوگوں کی امدادکے لیے ساڑھے 9 لاکھ کی رقم جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کو پیش کی۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاروں نے ملک میں آنے والی ہر آفت اور مشکل وقت میں لوگوں کی بھرپور مدد کی ہے۔ اور اس مشکل وقت میں بھی اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کراچی سمیت پورے پاکستان میں لوگوں کی بھرپور مدد کررہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے جمال الدین اور اوور سیز پاکستانیوں کے جذبے اور جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور گلوبل اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے امدادی رقم عطیہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بحریہ ٹائون اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین نجیب ایوبی ، پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی کے نائب صدر عمران شاہداور فائق علی خان بھی موجود تھے۔