پنگریو، بدین پولیس کی جانب سے لوگوں کو ماسک پہنائے گئے

270

پنگریو (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کی پولیس کا احسن اقدام، لاک ڈائون ڈیوٹی سمیت عوامی خدمات میں مصروف عمل۔ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی کی ہدایات پر بدین پولیس نے ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں مکمل طور پر لاک ڈاون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہوا ہے۔ایس ایس پی بدین کے ترجمان کے مطابق ضلع بدین پولیس کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور تمام پولیس افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔بدین پولیس کے تمام افسران و اہلکاران لاک ڈائون پر عمل در آمد کراتے ہوئے دن و رات شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس ضمن میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ تمام تر احکامات پر سختی سے عمل کروا رہے ہیں۔ بدین پولیس کی جانب سے مختلف جگہوں پر لوگوں کو ماسک پہنائے جا رہے ہیں اور سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کروائے جا رہے ہیں۔لاک ڈاون کے دوران مزدور طبقے کا بیروزگار ہونے پر بدین پولیس نے اس بات کی ضرورت محسوس کی کہ اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جائے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ کھوسکی سب انسپکٹر محمد ایوب خاصخیلی اور دیگر اسٹاف نے کھوسکی و دیگر مقامات پر ضرورت مندوں میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا۔