پنجاب میں ٹیکسز معاف کرنیکا غریبوں کوکوئی فائدہ نہیں‘ رانا ثنااللہ

236

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں‘ لاک ڈائون کے برے اثرات شروع ہوگئے‘اس کے باوجودحکومت کچھ نہیںکر رہی نہ اس کی کورونا سے نجات ترجیح ہے‘ پنجاب میں 18ارب روپے کے ٹیکسز معاف کرنے کا غریب عوام کوکوئی فائدہ نہیںکیونکہ وہ پہلے ہی ٹیکس ادا نہیں کرتے جبکہ جو صاحب حیثیت ہیں انہیں غریبوں کے برابر امداد کی ضرورت نہیں‘ دیہاڑی دارطبقہ کے لیے4 ہزار روپے فراہم کرنے کا اعلان بھی محض دعویٰ ہے‘ وزیراعظم نے غریب عوام کے لیے قسطوں پر یوٹیلیٹی بلز ادا کرنے کا فیصلہ کیا جو انہیں مقروض بنانے کی پالیسی ہے‘ حالات کے مطابق یوٹیلیٹی بلز معاف کرنے کی ضرورت تھی مگر ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان عوام دوست نہیں۔ ’’صباح نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم ازکم تنخواہ کے برابر17ہزار روپے ہونا چاہیے‘ اگر وزیراعظم کا 2 لاکھ روپے سے گھر نہیںچل سکتا تو غریب لوگوں کا4 ہزار میں کیسے چل سکتا ہے؟ ملک پہلے ہیسیاسی اور معاشی بدحالی کا شکار ہے اب مزید ستیاناس کردیا گیا ہے۔