حیدرآباد:ٹنڈوعالم میں 2گروپوںمیں تصادم، نوجوان ہلاک

166

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پولیس پوسٹ ائر پورٹ کی حدود ٹنڈو عالم میں 2 گروپوں میں تصادم ، لاٹھی اور ڈنڈو ں کا استعمال، ایک نوجوان ہلاک جبکہ نصف درجن سے زاید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو عالم حیدرآباد میں 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران لاٹھی اور ڈنڈو ں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے باعث 22سالہ عابد شیخ ڈنڈو ں کے وار سے شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ نصف درجن سے زاید افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ۔