چین سے ماسک، ٹیسٹنگ کٹس کی کھیپ کراچی پہنچ گئی

744

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کیلیے چین سے آنے والے این 95 ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ائرپورٹ پر سامان وصول کیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے 50 لاکھ ماسک اور 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس وصول کیں۔ یہ کٹس اور ماسک پورے ملک میں تقسیم ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس میں جو سندھ کو شیئر ملے گا وہ صوبہ میں تقسیم کریں گے۔ انکے مطابق یہ ماسک چین نے عطیہ کیے ہیں۔

ای کامرس کمپنی علی بابا کے ریٹائر چیئرمین جیک ما کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق ضروری طبی سامان کی فراہمی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے طبی سامان فراہم کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں فاؤنڈیشن نمائندہ منیجنگ ڈائریکٹر دراز احسان سے عطیہ کردہ سامان وصول کیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ملک بھر میں سامان کی ترسیل اور تقسیم کرے گی۔

اس موقع پر کراچی میں چین کے قونصل جنرل مسٹر لی بیجیان اور کراچی میں چین کے نائب قونصل جناب ڑانگ ہاؤ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو 10 ایشیائی ممالک کے لیے ضروری طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تمام 10 ایشیائی ممالک مجموعی طور پر 18 لاکھ ماسک، 2 لاکھ 10 ہزار ٹیسٹنگ کیٹس، 36 ہزار حفاظتی لباس سمیت دیگر ضروری سامان بھی شامل ہے۔

کراچی میں چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ پاکستان میں وبائی امراض پھیلنے کے بعد سے چین کی حکومت اور عوام پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور امداد فراہم کررہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاو جِنگ کی طرف سے جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششیں بہت مضبوط اور متاثر کن رہی ہیں۔جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے امید ظاہر کی گئی کہ طبی سامان کا عطیہ وائرس کے خلاف استعداد قوت میں اضافہ کرے گی اور مزید پھیلاؤ کی روک تھام میں معاون ہوگی۔

اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ ہماری کوشش ہے کہ لاجسٹک چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے بتایا کہ عطیہ کردہ سامان میں 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 10 لاکھ فیس ماسک جن میں N95 ماسک بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ای کامرس کمپنی علی بابا کے ریٹائر چیئرمین جیک ما نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سامنا کرنے والے ملک امریکا کے لیے امداد فراہم کرنے کااعلان کیا تھا۔

علی بابا کے شریک بانی نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو نے جمعے کو کہا تھا کہ وہ امریکا کے لیے 10 لاکھ میڈیکل ماسک اور 5 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 25 مارچ کی سہ پہر تک کورونا وائرس سے 1000 افراد متاثر جبکہ 8افراد وائرس سے موت کے منہ جا چکے ہیں۔