معراج کے سفر سے وعدو اورفضل و کرم کی تکمیل ہوئی ہے ،محفوظ مشہدی

211

لاہور(نمائندہ جسارت)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی پی68 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کوروحانی نہیں،جسمانی معراج ہوئی۔وہ مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ اور پھر آسمانوں پر جسمانی طور پر تشریف لے گئے۔جہاں سید الانبیا کو دیدار الٰہی ظاہری آنکھوں سے ہوا۔ وعدوں اور فضل و کرم کی تکمیل ہوئی۔ پوری انسانیت کو پیغام ملا کہ آسمانوں پر بھی سفر ممکن ہے۔ بعد ازاں انسان نے جہازوں کے ذریعے آسمانوں پر سفر کو ممکن بنایا۔ رسول اللہﷺ عرش اعلیٰ تک تشریف لے گئے ۔ معراج النبی سے علم کے دروازے کھلے۔ زمین کے علاوہ دوسرے جہانوں کی باتیں بھی جان لی گئیں اور تحقیقات شروع کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام انبیاء علیہم السلام سے خاتم الانبیا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملاقات ہوئی ۔ رسول اللہ نے پہلے انبیاء کے کلمے کی تصدیق کی۔آپ حضورنے مسجد اقصی میں تمام انبیاء کی امامت بھی کروائی۔ اللہ کے سامنے جھکنے کی تائیدو تقصیدہوئی ۔انسانیت اور دنیا کو اللہ تعالیٰ کی نعمتیں نصیب ہوئیں۔وہ معراج النبی کے سلسلے میں منعقدہ محفل میں گفتگو کررہے تھے۔