اپوزیشن اسمبلی میں غلط زبان استعمال کررہی، اسپیکر کو نوٹس لینا چاہئے: عظمیٰ بخاری

426
should take notice

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپوزیشن اسمبلی میں غلط زبان استعمال کررہی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔

عظمیٰ بخاری نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی میں بہت محنت کی، مریم نواز پنجاب کے عوام کی خدمت کریں گی، مجھے بہت ٹف وزارت ملی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 64 لاکھ گھرانوں کو رمضان ریلیف پیکیج دیا گیا، مریم نواز نے نگہبان رمضان پیکیج کو خود مانیٹر کیا، شفاف طریقے سے رمضان پیکیج لوگوں تک پہنچایا گیا، دو دن پہلے خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ آج بھی پنجاب اسمبلی میں آوازیں لگائی گئیں، ڈپٹی اسپیکر سے تھوڑا گلا ہے ان کو بتایا بھی لیکن انہیں سمجھ نہیں آیا، پرویزالہٰی جب اسپیکر تھے تو ہماری رکنیت معطل ہو جاتی تھی، ایسے اسمبلی نہیں چل سکتی جیسے اپوزیشن کا رول ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسمبلی میں گلی، محلے کا ماحول نہیں چلے گا، اگر یہ احترام نہیں کریں گے تو ہمیں احترام کروانا بھی آتا ہے، دھاتی ڈور سے ہلاکت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا ہے۔