جھڈو، کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض سامنے آگیا ،آئسولیشن وارڈ منتقل

144

جھڈو (نمائندہ جسارت) جھڈو میں کورونا وائرس کا ایک مشتبہ مریض سامنے آیا ہے ،جسے مرکز صحت جھڈو کے آئسولیشن وارڈ میں رکھاگیا، ڈاکٹرز کاکہناہے کہ مشتبہ مریض میں کورونا وائرس کی ابتدائی علامات ظاہر ہوئیں لیکن یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کے لیے خون کے نمونے حاصل کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیم بہت جلد جھڈو پہنچ جائے گی۔ آئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر رحیم بخش گرگیج نے بتایاکہ گوٹھ حزب اللہ لاشاری کے30سالہ نوجوان حبیب لاشاری میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی ابتدائی علامات ظاہر ہوئی ہیں جن میں تیز بخار کھانسی اور سانس لینے میں دشواری شامل ہے مریض کو مرکز صحت جھڈومیں قائم کیے گئے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس وقت تک آئسولیشن وارڈ میں رہے گا جب تک مشتبہ مریض کے خون کے نمونے حاصل کرکے اس کی رپورٹ نہیں آجاتی اور ٹیسٹوں کی حتمی رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ بتایاجاتاہے کہ حبیب اللہ کے الیکٹرک میں ملازم ہے اور دوروز قبل ہی کراچی سے واپس جھڈو کے نواحی گائوں حزب اللہ لاشاری میں اپنے گھر واپس لوٹا ہے حبیب اللہ کراچی میں جس کمرے میں رہائش پزیر تھا اس کے ساتھ والے کمرے میں اس کا کلیک کا کورونا پازیٹیو آیا ہے آج صبح تیز بخار نزلہ اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات ظاہر ہوئیں تو حبیب اللہ نے اہل خانہ سے چیک کروانے کا کہا اہل خانہ نے مرکز صحت جھڈو کو اطلاع دی جس کے بعد مرکز صحت کی ایمبولینس میں اسے لایا گیا کیونکہ مرکز صحت میں کورونا کی کٹ دستاب نہیں ہے اس لیے ہم نے اس مشتبہ کیس سے متعلق محکمہ صحت کے افسران کو آگاہ کردیا ہے ہمیں بتایاگیا ہے کہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے لیے بنائی گئی محکمہ صحت کی ٹیم خون کے نمونوں کے حصول کے لیے رات گئے تک جھڈو نمونے کے رزلٹ آنے تک حتمی بات نہیں کہی جاسکتی۔