محمد حسین محنتی کانواب شاہ کے امیر سے رابطہ، لاک ڈائون کی صورتحال معلوم کی

275

نواب شاہ ( نامہ نگار ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کا ضلعی امیر سرور احمد قریشی کو ٹیلی فون، لاک ڈائون کی صورتحال سے آگاہی حاصل کی ضلعی امیر نے انہیں بتایا کہ حکومتی ہدایات پر ضلع بھر میں عمل کیا جا رہا ہے، لاک ڈائون کے نتیجے میں روزانہ کمانے والے محنت کش مشکلات کا شکار ہیں، سندھ حکومت نے 20 لاکھ راشن بیگز ایسے افراد کے لیے فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی البتہ جماعت اسلامی اور الخدمت کی جانب سے سکرنڈ ، باندھی اور نواب شاہ میں مخیر حضرات کے تعاون سے دیہاڑی دار افراد کے گھروں میں راشن اور نقد رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔ امیر صوبہ نے کارکنان کے جذبہ خدمت کو سراہا اور ہدایت کی کہ وہ باہر نکلتے ہوئے اپنا خیال رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو ہر گز نظر انداز نہ کریں ۔انہوں نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ ان مشکل حالات میں آگے بڑھیں اور اپنے عطیات جماعت اسلامی اور الخدمت کو دیں تاکہ ضرورت مندوں کی مد کی جا سکے۔