الخدمت کا مستحق افراد کو راشن فراہم کرنے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان

262

نوابشاہ (بیورو رپورٹ) الخدمت فائونڈیشن نے ملک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومتی اقدامات کی وجہ سے لاک ڈائون سے متاثرہ ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے مستحق افراد کو راشن فراہم کرنے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر الخدمت انجینئر عبدالوہاب خان نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فنڈ میں دل کھول کر اپنی زکوات، صدقات اور عطیات جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، 10ہزار افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ہم اس موذی مرض کو استغفار، دعا اور احتیاط سے شکست دیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچائو کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔