حیدرآباد: پولیس کی کارروائی 2ملزم گرفتار،شراب و چرس برآمد

162

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، چرس وشراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس پوسٹ پبن نے دوران چیکنگ شیر عرف شیرو سے510گرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا،ہوسڑی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیاجبکہ تھانہ سخی پیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم مزمل عرف بابل ولد محمد شریف قریشی کو 5 بوتل شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔