پریس کلب میرپور خاص کے سابق صدر مرحوم دوست علی بھٹی کی اہلیہ سپرد خاک

149

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) پریس کلب میرپورخاص کے سابق صدر مرحوم دوست علی بھٹی کی اہلیہ اور پریس کلب کے رکن و سینئر صحافی علی جان بھٹی کی والدہ کا انتقال ہوگیا، مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی شہر ٹنڈوالہٰیار میں ہوئی نماز جنازہ و تدفین میں میرپورخاص پریس کلب کے صدر راشد سلیم، شوکت پنہور، آفتاب قادری، عزیز خان، ابوبکر رند، عاطف بلوچ، نذیر پنہور، شیر محمد ملکانی، شریف مہر، ملک عبدالجبار، واحد حسین پہلوانی، عبدالرحمن رند، فہد سلطان چانڈیو اور دیگر صحافیوں، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔