میرپور خاص، ہلال احمر، ڈسٹرکٹ سول سوسائٹی نیٹ ورک اور سگا کی جانب سے طبی کیمپ قائم

134

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے ہلال احمر، ڈسٹرکٹ سول سوسائٹی نیٹ ورک اور سگا کی جانب سے کیمپ قائم کرکے عوام کو آگاہی فراہم کی گئی۔ ہلال احمر اور ڈسٹرکٹ سول سو سائٹی کی جانب سے پوسٹ آفس چوک اور اسٹیشن چوک پر علیحدہ علیحدہ کیمپ قائم کرکے عوام کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے آگاہی فراہم کی۔ ہلال احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سید رضی محمد، صدر و ڈپٹی کمشنر میرپور خاص زاہد حسین میمن، گورنر روٹری انٹرنیشنل رئیس احمد خان، اظہر عباس، عبدالکریم میمن، واجد لغاری، منظور میمن، فیروز وسان، ظفر پنہور اور دیگر نے عوام کو ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ کار، ٹشو پیپر، ہینڈ سینی ٹائزر اور صابن بھی تقسیم کیے۔