ڈگری میں کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈائون

136

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری میں کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈائون کے موقع پر ڈگری شہر ہفتہ کے روز بھی روز مرہ استعمال کی اشیا کی دکانوں کے علاوہ مکمل بند رہا۔ مسافر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہونے کیساتھ ساتھ مال بردار ٹرانسپورٹ بھی بند رہی، جس کی وجہ سے بیرون شہر سے اندرون شہر میں روز مرہ استعمال کی اشیا کی شہروں میں ترسیل نہ ہوسکی۔ شہر کے سماجی رہنمائوں ناصر رضا آرائیں، طارق بلوچ، رائو جنید، غوثیہ فورس کے شعیب بغدادی اور دیگر نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے کورونا سے مقابلے کے لیے حکومت سندھ کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے متاثر ہونے والے کاروباری و تاجر طبقے کے لیے پیکج کا اعلان کرے۔ بجلی کے بلوں سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلوں میں خصوصی چھوٹ دی جائے۔