اعلیٰ افسران کے حکم کوتسلیم کرتاہوں ایس ایچ اوملیرسٹی

122

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چند روز قبل کراچی کے 12 ایس ایچ اوز کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ،عہدے سے ہٹائے گئے 12 ایس ایچ اوز نے اس حکم نامہ اور اعلیٰ افسران کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا،تاہم ہٹائے جانے والے ایس ایچ او ملیرسٹی انسپکٹر نندلال نے اعلیٰ افسران کے اس فیصلے کو محکمانہ حکم مانتے ہوئے عدالت جانے والے فیصلے کی تردیدکردی ہے۔نند لال کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے مختلف واٹس اپ گروپوں میں ایک میسیج چل رہا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ہٹائے جانے والے بارہ تھانیدار عدالت سے رجوع کریں گے۔ تاہم میں ان میں شامل نہیں ہوں اور میں اپنے اعلیٰ افسران کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔