سندھ حکومت اپنی مدد آپ کے تحت کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے

203

شکارپور (نمائندہ جسارت) صوبائی و زیر توانائی امتیاز احمد شیخ کی جانب سے سول اسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈ کا معائنہ ، سندھ حکومت پہلے د ن سے انقلابی اقدامات لیکر عوام کا تحفظ کررہی ہے، ضلع بھر میں کورونا وائرس کی تشخص کے لیے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے کراچی بھجوائے جارہے ہیں کوشش کرہے ہیں کہ شکارپور میں ہی سہولیات فراہم کی جائیں، صوبائی وزیر کی صحافیوں سے بات چیت۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے شکارپور پہنچ کر کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کا سامنا کرنے کے لیے محکمہ صحت شکارپور کی جانب سے سول اسپتال شکارپور میں قائم آئیسولیشن وارڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی شکارپور رحیم بخش میتلو، ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر شیخ، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر نور الدین ابڑو، پیپلز ڈاکٹر فورم کے ضلع جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانگیر شیخ، ڈاکٹر ظہیر شمس بھٹو اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی، جس کے بعد صوبائی وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سند کی ہدایت پر عوام کے ساتھ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، سندھ حکومت پہلے دن سے عوام کے ساتھ ہے اور انقلابی اقدامات لے کر عوام کا تحفظ کررہی ہے۔ اس سلسلے میں شکارپور میں بھی آئیسولیشن وارڈ قائم کیا ہے اور کوشش ہے کہ 06 بیڈز کا وارڈ ایک جگہ قائم کریں، جہاں پر تمام سہولیات مہیا ہوں، ضلع بھر میں کورونا وائرس کی تشخص کے لیے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے کراچی بھجوائے جارہے ہیں کوشش کرہے ہیں کہ شکارپور میں ہی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی صورتحال کے باعث ہزاروں اور لاکھوں افراد کے بے روزگار ہنے کا خدشہ ہے، بے روزگاری عارضی ہے دعا کریں کورونا وبا ختم ہوجائے۔ اس وقت تک وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی ابھی تک کوئی مدد نہیں کی سندھ حکومت اپنی مدد آپ کے تحت کورونا وائرس کی خلاف جنگ لڑ رہی ہے، اس مشکل وقت میں سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ عوام کی خدمت اولین ترجیحات میں شامل ہے، کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم سب اس مشکل گھڑی سے با آسانی سے گزر جائیں گے۔