پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹائون کی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

148

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اورنگی ٹائون کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان نے کہا ہے کہ انہیں لینڈ گریبرز کے خلاف کارروائی پر قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ غیر قانونی سوسائٹیز کے خلاف کارروائی پر لینڈ مافیا نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ تحفظ دیا جائے۔25لاکھ بھتا بھی طلب کیا گیا ہے۔ 2010ء کی چائنا کٹنگ میں ملوث افراد گلشن ضیاء میں سرکاری زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں۔ واگزار کرانے پر سنگین نتائج کا سامنا‘ تبادلے یا گرفتار کرانے کی دھمکیاں اور میڈیا وار کی جا رہی ہے۔ میئر کراچی کو مکمل رپورٹ اور بھتا بازی اور بلیک میلنگ کی سمری جمع کرادی۔سات ایس ٹیز واگزار کرادیں۔ غیر قانونی تعمیرات اور عدالت عظمیٰکے احکامات کے مطابق زمینوں کے اسٹیٹس کو بحال کرنے میں سرکاری کام میں پرائیویٹ افراد مداخلت کر رہے ہیں۔ قانونی کارروائی اور سیکورٹی کے لیے میئر کراچی کے توسط سے گزارش کردی ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹرنے کہا کہ کام میں پرائیویٹ افراد مداخلت کر رہے ہیں۔ قانونی کارروائی اور سیکورٹی کے لیے میئر کراچی کے توسط سے گزارش کردی ہے ۔