کورونا وائرس : حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر38 افراد گرفتار

685

کراچی: کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کراچی پولیس نے38 افراد کو گرفتار کرکے26مقدمات درج کرلیے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں میں26مقدمات درج کرلئے گئے، 38افراد کومہنگے داموں سینیٹائزر اور فیس ماسک کی ذخیرہ اندوزی، شادی ہالز میں تقاریب اور اسکول کھولنے، کورونا کے جعلی علاج کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

مختلف کارروائیوں میں70ہزار302ماسک ضبط کیے گئے، مختلف کارروائیوں میں83 ہینڈ سینٹائزر برآمد ہوئے ہیں۔