کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا،وزیر خارجہ

393

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا اور خود کوآئسولیشن میں رکھوں گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین نے 5 دن بعد کورونا کے ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے جس پر میں کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا اور خود کوآئسولیشن میں رکھوں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیے، چین جانے کا مقصد اظہاریکجہتی کرنا تھا، کورونا کا مرکز ووہان کوسمجھا جارہا تھا،کل ایک کیس رپورٹ ہوا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہوئی ہے تاہم مکمل لاک ڈاؤن سے ہماری معیشت پرمنفی اثرپڑے گا،اس کوبھی دیکھنا ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود چین کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچے ہیں۔