کرفیو بھی لگاسکتے ہیں‘ وزیراطلاعات سندھ

233

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث حالات بے قابو ہوئے تو کرفیو بھی لگا سکتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک سندھ میں 172کیسز رپورٹ ہوچکے،فوری طور پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، ماسک اور سینی ٹائزر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے۔