پشاوری کباب

584

اجزاء
قیمہ آدھا کلو
پیاز چار سے چھ عدد درمیانی
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
انار دانہ دوکھانے کے چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائیک ا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
مکئی کا آٹا آدھی پیالی
انڈے دو عدد
ٹماٹر دو عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ترکیب
انار دانہ دھو کر بھگو دیں ، پیاز کوموٹا پیس کر اس کا پانی اچھی طرح دبا کر نچوڑ لیں
قیمہ میں ادرک لہسن، انار دانہ ، ثابت دھنیا اور پیا ز ڈال کر پیس لیں ، پھر اس میں نمک ، کٹی لال مرچ ، پسی لال مرچ اور سفید مرچ ملا کر دو سے تن گھنٹے کے لیے فرج میں رکھ دیں
انڈوں کو ہلکے سے چکنے کیے ہوئے پین میں فرائی کر لیں ،ٹماٹر کوباریک کاٹ لیں اور ان دونوں چیزوںکو مکئی کے آٹے کے ساتھ قیمہ میں ملا لیں ہرا دھنیا ملا کر بڑے بڑے چپٹے کباب بنا لیں اور آدھے گھنٹے کے لیے فرج میں رکھ دیں
فرائینگ پین یا توے پر ایک سے دو چمچ ڈالتے ہوئے ان کبابوں کو فرائی کر لیں ۔