پنجاب حکومت قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل عمل کرے گی ،ترجمان

289

لاہور(اے پی پی )پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ،قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر فی الفور عملدرآمد شروع کیا گیا ہے اور کسی بھی طرح کی انتظامی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی خودنگرانی کر رہے ہیں ، صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، اپوزیشن مشکل وقت میں مایوسی پھیلانے کے بجائے حکومتی کاوشوں اور بہتری کی جانب پیشرفت کے لیے مثبت تجاویز دے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس سے آگاہ کریں،عوام کی زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔