خواجہ سعد رفیق کی بیماری کا علاج جیل میں ممکن نہیں ، جیل سپرنٹینڈنٹ

573

لاہور: پیراگون ہاسنگ سوسائٹی میں خورد برد کے الزام  میں گرفتار لیگی رہنما  خواجہ سعد رفیق گلے کی بیماری میں مبتلا ہو نے کے باعث  بیمار پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر ریلوے  خواجہ سعد رفیق کے گلے میں شدید تکلیف ہونے کے باعث  وہ جیل میں بیمار پڑ گئے ہے جس کی بنا پر جیل سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے  ان کو  اسپتال میں داخل کروانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جیل سپرٹنڈنٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کی بیماری کا علاج جیل میں ممکن نہیں ہے جس کی بنا پر  عدالت ان کو  سروسز اسپتال میں داخل کروانے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب )  کی جانب سے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو  پیراگون ہاسنگ سوسائٹی میں خورد برد کے الزام  میں گرفتار کیا تھا۔