بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائیں گا، وزیر اعظم

571

مہمند: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں جو بجلی بن رہی ہے وہ مہنگی ہے جس کی وجہ سے ہم  کم قیمت پر بیچ نہیں سکتے جبکہ  بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے  ہم ہر قدم اٹھائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مہمند میں انڈر 21 گیمز کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے اوراپنی  غلطیوں کو درست کرتا ہے۔زندگی ایک مقابلے کا نام ہے انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جائے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ  سابقہ حکومتوں نے  بجلی کے 20 سے 30 سال کے معاہدے کیے ہوئے ہیں۔ملک میں جو بجلی بن رہی ہے وہ مہنگی ہے جس کی وجہ سے ہم  کم قیمت پر بیچ نہیں سکتے جبکہ  بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے  ہم ہر قدم اٹھائیں گے۔ پچھلی حکومتوں نے جس قیمت پر گیس  کے معاہدہیں کیے آج اس کی قیمت 30 فیصد کم  ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بہت عرصے تک  جنگ لڑی، اس جنگ  میں سب سے زیادہ نقصان  قبائلی علاقوں کا ہوا جس کی وجہ سے قبائلی علاقوں  کے لوگ تعلم اور صحت میں  دیگر شہروں سے پیچھے رہ گئے۔ہماری حکومت  نےقبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو قرضے فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنا کاروبار کر سکیں ، ہم ڈھائی ہزار طلبا کو اسکالر شپس بھی دیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو بےشمار نعمتوں سے نوازا ہیں  مہمند میں بہترین زیتون کی پیداوارہوتی ہے ہم  یہاں پر زیتون کے باغات لگائیں گے۔مہمند میں سب سے اچھا سنگ مرمر پایا جاتا ہے ہم یہاں پر انڈسٹریل اسٹیٹ لگائیں گے جبکہ مہمند کے عوام کو مہمند ڈیم سے پانی فراہم کریں گے۔ہم خواتین کو گائے، بکریاں اور بھینسیں دے رہے ہیں،قبائلی علاقوں میں تھری جی اور فورجی کے لئے مراد سعید کی ڈیوٹی لگا رہا ہوں۔

چین سے متعلق انکا  کہنا تھا کہ چین آج دنیا میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی طاقت ہے چینی حکومت نے ملک کو اوپر اٹھانے کے لیے غریب عوام کے لیے صنعتیں لگائیں جبکہ  چین نے 3 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، جس قوم میں انسانیت اورعدل وانصاف ہوا اللہ اسے اوپر اٹھائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ 40 سال سے افغانستان کے لوگوں پر عذاب آیا ہوا ہے ہم دل میں  دعا کرتے ہے کہ افغانستان میں امن ہو۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے  پولیس کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر ظلم کیا، دنیا سے پہلے ہی کہا تھا کہ مودی کی حکومت انتہاپسند ہے، آر ایس ایس کا نظریہ مسلمانوں سے نفرت کا نظریہ ہے جبکہ  آر ایس ایس کا نظریہ تمام مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہےاور آخر میں سکھوں اور عیسائیوں کے خلاف ہو گا۔بھارتی فوج نے  مقبوضہ کشمیر میں  80 لاکھ کشمیری بہن بھائیوں کو  گھروں میں قید کیا ہوا ہے،پاکستان کی پوری قوم کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔