آزاد کشمیر میں مسافر بس نالے میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

367

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسافر بس نالے میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ارجا کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر نالے میں جاگری، حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ نے حادثے میں 8افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے،زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، پولیس نے زخمیوں سے ابتدائی بیانات قلمبند کیے ہیں،حادثے سے متعلق لواحقین کو اطلاع دی جارہی ہے۔