کیٹل کالونی حیدر آباد کا پانی بحال نہیں ہوسکا، حکام بالا نوٹس لیں، فارمر

175

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) کیٹل کالونی حیدر آباد کا پانی بحال نہیں ہوسکا، فارمر پریشان ہیں، حکام بالا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار کیٹل فارم فارمر ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد اعوان نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پانی کی بندش صفائی ستھرائی، چوکیداری نظام ودیگر مسائل سے مئیر حیدر آباد کو آگاہ کرچکے ہیں مگر ابھی مسائل کے حل میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، پانی کے کنکشن کاٹے جانے سے جانوروں کی زندگی بھی خطرے میں جبکہ مہنگے داموں ٹینکر کے ذریعے پانی منگوایا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر فوری طور پر نوٹس لے کر کیٹل کالونی کے مسائل حل کرائیں۔