روس ادلب میں ہمارے راستے سے ہٹ جائے، ایردوان

620

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ”روس ادلب میں ہمارے راستے سے ہٹ جائے”۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب ایردوان روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا “روس ادلب میں ہمارے راستے سے ہٹ جائے”،ہماری جنوبی سرحد پر دہشت گردوں کیلئے راہ ہموار کرکے ترکی کو گھیرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

طیب ایردوان نے کہا کہ “شامی بحران ایڈونچر نہیں اور نہ ترکی اپنی سرحدوں کو وسعت دینے کی کوشش کررہا ہے دراصل شامی حکومت ہماری علاقائی سالمیت کیلئے خطرہ بن چکی ہے” ۔ترکی کو شامی حکومت کے خلاف اتنے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا گیا اورہم اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے ۔

No photo description available.

دوسری جانب ترک فوج نے ادلب میں گزتہ روز فوجی کارروائی کرتے ہوئے شامی فوج کے 7 کیمیائی ہتھیاروں کے ڈپو، 94 ٹینک، 37 توپیں اور 27 گاڑیاں تباہ کیں ہیں۔

https://www.facebook.com/TurkeyUrdu1/videos/242426940105726/

گزشتہ روز ترکی نے یورپ جانےوالے مہاجرین کیلئے اپنے دروازے کھول دئیےتھے جس سے 18 ہزار مہاجرین یورپ جاچکے ہیں جبکہ یہ تعداد 30 ہزار تک پہنچے کا خدشہ ہے ۔

https://www.facebook.com/TurkeyUrdu1/posts/212501970118802?__xts__%5B0%5D=68.ARBMoXn0hGmrZsUxp0f-U3T6hHkIYbUV9L9qzPN35G9Ywbs1pkW2D5hwPY0swfik5RcuYBb4N_Dk5BUiPL9s12Y0M8z8yrBGf6B2exIBCKF84X385qoiN2XiqrmE2ezA_Jdi228ZV5eirT_2ATQaiW5pkYaUjydBxE_FppQng4qHXa7TjeFxC2DmzOkTG2Hu7Z1yEBDHDIdbjOSyHQMGpmq_jQi1E5mBOdUHxEd2mJ0akOZY5xMK75UJ7iHJFRBsjsdw_Ffa-n3T1qjYFdFk803pgSQIu8rrc4FSMkTZ7yYf_RRT5XXT7SRbEKlVc71rO6KPRYeOheG4WNKIOZrTaj0&__tn__=-R

اسدی افواج کے غذب سے بچنے کیلئے 40لاکھ شامی مہاجرین ترک سرحد کی جانب گامزن ہیں جبکہ ترکی اس وقت 37 شامیوں کی میزبانی کررہا ہے اور مزید مہاجرین کو رکھنےکی گنجائش نہیں ہے۔

یورپ جانے والے راستے مہاجرین کیلئے کھولنے کے بعد سلامتی کونسل نےہنگامی اجلاس برطانیہ، امریکا، جرمنی، فرانس، بیلجیم، اسٹونیا اور ڈومینیکن ریپبلک کی درخواست پر بلایاموجودہ  صورت حال کو ٹھنڈا کرنے کیلئےاقدامات پر بات چیت کی گئی جبکہ روس کا ایک وفد اس وقت بھی انقرہ میں موجود ہے۔