پاکستان کایورپی یونین سے ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کا معاہدہ

166

اسلام آباد (آن لائن) یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان پبلک فنانشل مینجمنٹ کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ یورو کا معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے کی دستاویزات پر سیکرٹری اقتصادی
امور سید پرویز عباس اور یورپی یونین کی سفیر انڈرولہ کامینارا نے دستخط کیے۔ دستخطی تقریب گزشتہ روزوزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے۔ یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت یورپی یونین میکرو فسکل پالیسیوں، بجٹ تیاری کے عمل اور فورکاسٹنگ میں بہتری کے لیے ایک معاونت فراہم کرے گا جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ پبلک فنانشل سپورٹ پروگرام کی مدد سے نیا پاکستان منصوبے کے تحت ملک میں معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا اور پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کار سندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں مساوی معاشی و سماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے، ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔