اوپیک کے سیکرٹری جنرل سعودی لباس زیب تن کرکے اجلاس میں شریک

133

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) تیل پیدا کرنے والے ممالک کی عالمی تنظیم اوپیک کے سربراہ جنرل محمد سانوسی برکینڈو نے اجلاس میں سعودی لباس زیب تن کرکے شرکا کو حیران کردیا۔ سعودی دارلحکومت میں ہونے والے اجلاس میں کاربن کو ذخیرہ کرنے سے متعلق امور پر بحث کی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق محمد سانوسی اپنے لباس کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ، مضر گیسوں کے اخراج کی روک تھام اور توانائی کے شعبے میں ریاض حکومت کے کردار کو نمایاں کرنا چاہتے تھے۔
ریاض: اوپیک کے سیکرٹری جنرل محمد سانوسی برکینڈ سعودی لباس پہنے ہوئے ہیں