ہم نے آئین کی بقا کی جنگ لڑنی ہے، مولانا فضل الرحمان

463

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ہم کو آئین کی بقا کی جنگ لڑنی ہے۔ ہمیں دھمکیوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کا بنیادی دھانچہ ہوتا ہے، اگر وہ ٹوٹ جائے تو آئین ٹوٹ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے تشخص کو پامال کرنے نہیں دیں گے۔ قرارداد مقاصد کے حوالے سے آج بھی ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

مولانا نے موجودہ حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو نوکریاں دینے کی بات تو دور، مہنگائی اتنی کردی گئی ہے کہ لوگوں کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیا ہے۔ معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ذریعے حکمرانی کا حق پارلیمنٹ کو دینا چاہیے۔ صدارتی نظام اب ختم کیا جانا چاہیے۔