حکومت اراکین پارلیمنٹ کی مراعات کا خاتمہ کرے ،عبدالقیوم شیخ

121

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے کہاکہ ملکی دولت بیرون ملک لے جاکر رکھنا پیسے کے زورپرانتخابات میں کامیاب ہوجانا جمہوری نہیں سیاسی تجارت وکرپشن ہے۔ کرپشن کے وائرس زدہ لوگوں کی سیاست اور الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی اور آئین کے آرٹیکل62,63کا اطلاع کیوں نہیں قرض پر قرض لیکر اپنی جائیدادیں بنانے والوں نے عوام کو دو وقت کی روٹی کا بھی محتاج کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت فوری طور پر اراکین پارلیمنٹ اور سول ملازمین کی مراعات کا خاتمہ کرکے کفایت شعاری اپنائے تاکہ غریب نوجوان کو روز گار کے مواقعے مل سکیں۔