پاکستان پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ 2020 کے دسویں ایڈیشن میں حصہ لے گا

355

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ / گفٹس اینڈ لائف اسٹائل مڈل ایسٹ 2020 کے دسویں ایڈیشن میں حصہ لے گا۔ 9 تا 11مارچ ہونے والی نمائش خطے کے لیے اسٹیشنری، کاغذ اور تحائف کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہے۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی تین روزہ نمائش میں 40 ممالک سے300نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ عمرصلاح الدین کے مطابق تین روزہ سالانہ ایونٹ میں میسے فرینکفرٹ مڈل ایسٹ کے تحت گفٹ اینڈ لائف اسٹائل مڈل ایسٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔