پاک فضائیہ کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش

255

پاک فضائیہ کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مگ21طیارے کے میزائل آر73آرچر اور آر77ایڈر دکھائے گئے،

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے 27فروری آنے سے قبل دنیا کے سامنے ایسے حقائق رکھ دئیے کہ بھارتی جھوٹ کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے،

پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مگ 21کے میزائل نمائش کے لیے پیش کر کے27فروری2019کے حقائق دنیا کے سامنے رکھ دئیے۔ نمائش میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے مگ21طیارے کے میزائل آر73آرچر اور آر77ایڈر دکھائے گئے،

دو میزائل درست حالت میں اور دو میزائل کے کچھ حصے جلے ہوئے ہیں، میزائل ماہرین کے مطابق چاروں میزائل مگ21سے فائرنہیں کیے جاسکے تھے، میزائل فائر نہ ہونے سے بھارت کا پاکستانی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا ہے،

واضح رہے بھارت کی جانب سے 26فروری 2019کو بالا کوٹ میں جھوٹا آپریشن کیا گیا اور بھارتی طیاروں نے جنگل میں پے لوڈ پھینکا،

جس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوری طورپر بیان دیا تھا کہ ہم جلد ہی سرپرائز دیں گے اور چوبیس گھنٹے کے اندر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ اس دوران بوکھلاہٹ سے بھارتی فوج نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر خود ہی گرا دیا تھا۔