اعصام الحق ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

703

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، اْن نکاح ہوگیا، شادی کی تقریب اگلے ماہ ہوگی،

ٹینس اسٹاراعصام الحق کے نکاح کی تقریب چند روز قبل لاہور میں ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی،

اعصام الحق کا نکاح 19 فروری کو لاہور کی ثناء فیاض سے ہوا، جس کے بعد وہ فرانس روانہ ہوگئے ہیں،

خاندانی ذرائع کے مطابق اعصام الحق کی شادی کی تقریب اگلے ماہ ہوگی،

واضح رہے کہ اس سے قبل اعصام الحق 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تاہم 2012 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔