حکمران مغرب کے اشاروںپر چل رہے ہیں، ابو الخیرزبیر

163

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) جے یو پی وملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ حکمراں مغرب کے اشاروں پر چل رہے ہیں، ریاست مدینہ کے دعویداروں نے قادیانیوں کو نوازنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ناموس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اقتدار سنبھالتے ہی ناموس رسالتؐ کا تحفظ کرتے ہوئے منکر ختم نبوت اور گستاخ رسول سے جنگ کی اور اسے واصل جہنم کر کے عظمت مصطفی ؐکا تحفظ کیا ۔