یوم یکجہتی کشمیر، بحری جہاز پر آزاد کشمیر کا جھنڈا لہرادیا گیا

722

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)5فروری کو سمندری سفر کے دوران پی ایم ایس ایس کشمیر کے آفیسرز اور جوانوں نے کشمیری اْمہ کے ساتھ حق خود ارادیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے لوگوں نے پوری قوم کے ساتھ مل کر عرصہ دراز سے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی جدوجہد کو سراہا ہے،

بحری جہاز پی ایم ایس ایس کشمیر پر آزاد کشمیر کا بہت بڑا جھنڈا لہرایا گیا اور بہت سارے بینرز آویزاں کئے گئے جن پر بھارتی بربریت کو اجاگر کیا گیا۔ تندو چست، وردیوں میں ملبوس، کشمیری جھنڈے لگائے قطار در قطار کھڑے سیلرز نے کشمیریوں کے ساتھ باہمی یکجہتی اور اخوت کا اظہار کیا۔ پی ایم ایس ایس کشمیر کے کمانڈنگ آفیسر جناب محمد ارسلان خان نے اپنے آفیسروں اور جوانوں سے خطاب کیا جس میں یوم کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،

بعد میں کمانڈنگ آفیسر نے میڈیا کو مسئلہ کشمیر پر پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس جہاز کا نام کشمیر رکھنا بذاتِ خود کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے جو عرصہ دراز سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حقوق کے حصول کے لیے جرا¿ت مندانہ تحریک چلائے ہوئے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ جہاز کے دوسرے ممالک کے خیر سگاری دوروں اور بہت سارے غیر ملکی وفود کے جہاز پر دوروں کے دوران کمانڈنگ آفیسر نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے،

مزید برآں کیپٹن ارسلان نے واضح کیا کہ پاکستان کی سمندری حدود بحرِ عرب اور گلف آف عمان سے ملحق 1000 کلومیٹر سے زیادہ اور سمندر کی جانب 350 سمندری میل تک پھیل ہوئی ہے اور اس کا میری ٹائم زون 290,000 مربع کلومیٹر وسیع ہے،

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اقوام متحدہ کے قائم کردہ سمندری قوانین 1982ء اور ملکی قوانین کے تحت سمندری حدود کے اندر ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے نفاذ کی ذمہ دار ہے۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی میری ٹائم زون میں ناصرف ملکی قوانین کو لاگو کرتی ہے بلکہ پاکستانی معاشی مفاد کی بھی محافظ ہے۔ اس لئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی بحری قزاق اور سمندری لوٹ مار تک ہی مدحدود نہیں بلکہ پاکستان کے میری ٹائم زون میں ہونے والی سرمایہ کاری کی ہر ممکن کوشش اور کارروائی کی بھی حفاظت کرتی ہے،

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی میں پی ایم ایس ایس کشمیر جیسے جدید ترین جہاز کی شمولیت کی وجہ سے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو درپیش چیلنجز جیسے سی پیک کی حفاظت اور میری ٹائم زون کی سکیورٹی کے معاملات کو یقینی بنایا گیا۔