بھارت نے کشمیریوں کو ان کی سر زمین پر قیدی بنا دیا ہے،وزیر اعظم

184

اسلام اباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو اُن کی سر زمین پر قیدی بنا دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن کشمیریوں کیلئے اپنی حمایت کی تصدیق کا دن ہے، مظلوم کشمیریوں کو 6 ماہ سے بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق بھارتی دعوے بے نقاب ہوگئے، بھارت نے 9 لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کو اُن کی سر زمین پر قیدی بنا دیا ہے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن و سلامتی کو خطرات سے بچانے کیلئے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر اعظم عمران خان مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ملائیشیا کے دورے پر تھنک ٹینک سے گفتگو کے دوران او آئی سی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ او آئی سی مظلوم کشمیریوں کے لیے ایک اجلاس تک نہیں بلاسکی۔