آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق غلط تاثر دیا جا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

356

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا  ہےکہ آزاد کشمیر کے علاقوں کو کے پی اور پنجاب میں ضم کرنے سے متعلق غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان  نے اپنی ہر تقریر میں کشمیر میں   ہونے والے ظلم  کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جبکہ  وزیر اعظم کشمیر کی آواز ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بیرون دنیا کی پارلیمنٹ میں بھی کشمیر کی گونج سنی جارہی ہے جبکہ تمام سفارت خانوں اور قونصلیٹ میں کشمیر ڈیسک قائم کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے یا علاقوں کو کے پی اور پنجاب میں ضم کرنے سے متعلق غلط تاثر دیا جا رہا ہے جبکہ یہ خبریں بےبنیاد ہیں۔