گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری

298

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 30جنوری کے اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خورشید شاہ اور احسن اقبال کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے(کل) جمعرات کے روز ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے لئے چار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جن چار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں ان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خورشید شاہ اور احسن اقبال شامل ہیں۔

چاروں ارکان 30 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کرسکیں گے،چاروں اراکین اسمبلی  کرپشن الزامات پرنیب کی  حراست میں ہے ۔