محکمہ کسٹم نے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا اجینو موتو ضبط کر لیا ،

338

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹم کے شعبہ انٹیلی جنس اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سٹی اسٹیشن پر کارروائی کے دوران ایک کروڑسے زائد مالیت کا اجینوموتو ضبط کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ سٹی اسٹیشن میں قائم گوداموں میں بھاری مقدارمیں اجینوموتوذخیرہ کیاہواہے۔ جس پرڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کی ہدایت پر سٹی اسٹیشن پر قائم گوداموں میں شامل میسرزارسل اینڈایان گڈز،میسرزنیولاہورگڈز اورمیسرزفرازگڈزپر چھاپہ مارکرایک کروڑچارلاکھ 40ہزازرمالیت کا17500کلوگرام اجینوموتوبرآمدکر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ مارٹیم نے میسرزارسل اینڈایان گڈزسے اجینوموتوکے266تھیلے میسرز فرازگڈز سے 255 بیگ اور میسرز نیو لاہورگڈزسے180برآمدہوئے۔ذرائع نے تصدیق کی کہ کسٹمزانٹیلی جنس نے اسمگل شدہ اجینوموتوضبط کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث مافیاکے خلاف تفتیش کاآغازکردیاہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آ ف پاکستان کی جانب سے 2018میں مضرصحت ہونے کے باعث اجینوموتوکی درآمدواستعمال پر پابندی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس کے بعد چائناسے درآمدکئے جانے والے اجینوموتو کی کھیپ کی کلیئرنس روک دی گئی تھی لیکن اس کے باوجوداجینوموتوغیرقانونی طورپر پاکستان لایاجارہاہے۔