پی آئی اے انجینئرز کا کمال: گراؤنڈ طیارہ کو قابل استعمال بنا لیا

429

کراچی: پی آئی اے کے انجینئرز نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے گراؤنڈ اے ٹی آر طیارہ کو قابل استعمال بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی آر طیارہ مارچ 2018 سے گراؤنڈ تھا، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم اور عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت طیارے کو قابل پرواز بنایا۔

طیارے کو قابل پرواز بنانے کے بعد آزمائشی پرواز کے لیے کراچی سے سکھر کے لیے آپریٹ بھی کیا گیا جبکہ طیارے کو دوبارہ سے قابل پرواز بنانے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر 72 طیاروں کی تعداد 3 ہو گئی ہیں۔