۔2020 پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا سال ہے،سہیل انور سیال

129

کراچی(آن لائن) سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی، آبپاشی اور زکوۃ و عشر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نیازی حکومت میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔کرپشن کا الزام لگانے والوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمرانی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ بحرانی حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے روٹھے اتحادیوں کو فنڈز کے ذریعے خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا آٹا اور چینی مافیا کو عوام اچھی طرح پہچانتے ہیں تبدیلی سرکار عوام کی معاشی قاتل ہے۔نیازی شعبدہ بازوں کا سودا اب نہیں بکے گا۔ جبکہ سال 2020 پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا سال ہوگا۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے مزید کہا پی ٹی آئی حکومت دھڑے بندی کا شکار ہے اس نااہل حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں بہت جلد عوام انہیں گھر بھیج دیں گے۔