نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا معاملہ: وفاق نے ناموں کی سمری مسترد کر دی

380

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لیے ناموں کی ارسال کی گئی سمری مسترد کردی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لیے تین نام وفاق کو ارسال کیے تھے مگر وفاقی حکومت نے ان ناموں کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے تین نام صوبائی حکومت کو ارسال کر دیے ہیں۔

وفاق کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کیے گئے ناموں میں چیف کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری، سابق پنجاب آئی جی محمد طاہر اور آئی جی پنجاب اسٹیبلشمنٹ کیپٹن (ر) احمد لطیف کے نام شامل ہیں۔

جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ارسال کیے گئے ناموں میں غلام قادر تھیبو، مشتاق مہر اور ڈاکٹر کامران فضل کا نام شامل تھا جسے وفاق نے مسترد کر دیا ہے۔