سلیکٹیڈ احتساب تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے، رہنما ق لیگ ناصر بلوچ

219

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق حیدر آباد ڈویژن نے پی ٹی آئی کی جانب سے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی شرط پر وزارت اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو دیے جانے کی پیشکش کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے ق لیگ کو اپنا الگ تشخص برقرار رکھنے اور موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں میں حصہ دار نہ بنتے ہوئے حکومت سے فوری الگ ہونے کی قرار داد منظور کی۔ قرار داد ڈویژنل صدر ناصر بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں پاس کی گئی۔ اجلاس میں ضلعی صدر اکرم شاہ، سینئر نائب صدر اسلم زری والا، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی زیب، عبدالقادر جیلانی، آصف ہاشمی، مبین کاظمی، ظہور احمد ودیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ناصر بلوچ نے کہا کہ سلیکٹیڈ احتساب تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے۔