حکومت سے علیحدگی ایم کیو ایم کے لیے گرفتاری سیزن  لائےگی، مصطفیٰ کمال

344

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے پر ایم کیو ایم کوگرافتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے  استعفے کے نام پرکراچی کی عوام  کے ساتھ ڈرامہ کیا جا رہا ہے جبکہ اس ڈرامے کو اب بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت نہیں چھوڑیں گی کیونکہ انکی ہر ایک سانس کے ساتھ کرپشن  جڑی ہوئی ہے انکے خلاف کیس تیار ہے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے پر انکوگرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  انکا کہنا ہے کہ  کابینہ سے خالد مقبول صدیقی کا استعفہ دینا  ایک ڈرامہ ہے جبکہ یہ لوگ خالد مقبول صدیقی کو ہٹا کر امین الحق کو  وزیر بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔عامر خان نے خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے،عامر خان نے ساری ایم کیو ایم کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا ساتھ دیں۔