وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنرکیلئے 3 نئے نام تجویز کردیئے

375

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3نئے نام تجویز کردیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نئے نام تجویز کردیے ہیں، تجویز کردہ تینوں نام سابق وفاقی سیکرٹریز کے ہیں جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔

خط میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ با معنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہوں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ سے زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں، آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان کے 6 دسمبر 2019کو ریٹائر ہونے کے بعدسے اب تک نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔