قومی ٹیم کیلئے حارث رؤف بگ بیش لیگ چھوڑ آئے

325

سڈنی: لاہورقلندرز کےفاسٹ بالرحارث رؤف کومیلبرن اسٹارز نے ریلیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  بگ بیش لیگ میں دھوم مچانےوالےقومی اسٹار فاسٹ بالر حارث رؤف قومی ٹیم ٹی 20 اسکواڈ جوائن کرنےکیلئے وطن واپس آرہے ہیں۔

ترجمان میلبرن اسٹارز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کےدوبارہ ٹیم جوائن کرنےسےمتعلق جائزہ لے رہے ہیں، ان کی لیگ میں واپسی کا جلد اعلان کریں گے ۔

دوسری جانب ڈائریکٹر لاہورقلندرز عاقب جاوید نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ‘بہت جلد اچھی خبر آنے والی ہے کہ حارث رؤف کا بگ بیش میں متبادل کون ہوگا؟’۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ میلبرن اسٹارز میں حارث رؤف کا متبادل بھی لاہور قلندرز کا کھلاڑی ہونے کاقوی امکان ہے  جبکہ ترجمان میلبرن اسٹارز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کا اعلان ایک سے دو روز میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میلبرن اسٹارز میں جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی جگہ شامل کیے گئے حارث رؤف نے اپنی تہلکہ خیز بولنگ سے بگ بیش لیگ کے7 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں جس میں ان کی ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔