پارٹی کے بیانیے کے خلاف جانے پر مفتی کفایت اللہ کی رکنیت معطل

655

پشاور: جنسی زیادی میں ملوث ملزم کی حمایت کرنے اور پارٹی کے بیانیے کے خلاف جانے پر مفتی کفایت اللہ کی رکنیت معطل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)نے مانسہرہ میں بچے کے ساتھ جنسی زیادی کے واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

جس کے بعد مفتی کفایت اللہ نے بچے کے ساتھ جنسی زیادی میں ملوث ملزم قاری شمس الدین کے حق میں اپنی پارٹی کے خلاف بیان دیا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے جے یو آئی نے ان کی رکنیت  معطل کردی۔

پارٹی نے مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت کو معطل کرتے ہوئے انہیں پارٹی کی سرگرمیوں سے بھی روکنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مولاناعطاء الحق کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔