کراچی میں کل سے درجہ حرارت5ڈگری تک گر سکتاہے،محکمہ موسمیات

115

کراچی (نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ 15سے17جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت 5سے 6ڈگری جاسکتاہے، سردی کی نئی لہر 22جنوری تک برقراررہے گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواؤں سے شہری ٹھٹھرنے لگے، شہرمیں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم کراچی سے نکل گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 48فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر 22جنوری تک جاری رہے گی اور 15سے 17جنوری تک کم ازکم درجہ حرارت5 سے 6ڈگری تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات